اسلام آباد(شوریٰ نیوز)190ملین پائونڈ اسکینڈل ،عمران خان کی ضمانت منظور،چیئرمین تحریک انصاف احتساب عدالت اسلام آباد پہنچے اور درخواست ضمانت دائر کی تفصیلات کے مطابق190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں احتساب عدالت نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی 19 جون تک ضمانت منظور کرلی۔عمران خان اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر احتساب عدالت اسلام آباد پہنچے اور درخواست ضمانت دائر کی۔190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں عمران خان کی درخواست ضمانت پر جج محمد بشیر نے سماعت کی۔