اسلام آباد ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی سینٹرل سیکرٹریٹ فوری کھولنے کا حکم

0 37

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں پاکستان تحریک انصاف کا سینٹرل سیکرٹریٹ فوری کھولنے کا حکم دے دیا، میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد (ایم سی آئی) کا پی ٹی آئی آفس سیل کرنے کا حکم کالعدم قرار دے دیا۔

عدالت نے ایک ہفتے میں پی ٹی آئی کو آگ سے بچاؤ کے حفاظتی انتظامات کی ہدایت کی اور حکم میں کہا کہ پی ٹی آئی، سی ڈی اے حکام سے 10 قسم کے انتظامات کرنے پر متفق ہوئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے سی ڈی اے سے اتفاق کیا آگ بجھانے کے آلے ہر فلورپر لگائیں گے، پی ٹی آئی چھت پرفائرپمپ، الگ سے پانی کا ٹینک اور مینول الارم سسٹم لگائے گی۔

عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ بلڈنگ کے کچن کی حفاظت کیلئے گیس ڈیٹیکٹر اور ایمرجنسی نمبر لگائیں گے اور بلڈنگ میں بجلی کی باقاعدہ وائرنگ کرائیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ سی ڈی اے نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران پی ٹی آئی سیکرٹریٹ کا ایک حصہ گرا دیا تھا اور تحریک انصاف کا دفتر بھی سیل کردیا تھا۔ سی ڈی اے نے تحریک انصاف کے دفتر کو سیل کرنے کا حکم نامہ بھی چسپاں کیا تھا جس کے خلاف پی ٹی آئی نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.