گوادر میں کچھ پارٹیاں احتجاج کررہی ہیں، لوگ وہاں منصوبوں کی اہمیت سمجھیں، چینی قونصل جنرل

0 38

چین کے قونصل جنرل یانگ یو ڈونگ نے کراچی پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطابکہا ہے کہ گوادر میں کچھ سیاسی پارٹیاں احتجاج کر رہی ہیں، ان لوگوں کو وہاں چلنے والے پروجیکٹس کی اہمیت کو سمجھنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک پاکستان کی معاشی خوشحالی کا سبب ہوگا، پاک چین مثبت تعلقات بین الاقوامی سطح پر بھی تبدیلی کا باعث ہیں اور بین الاقوامی سطح پر غیر جانبدارنہ ہیں۔

پاکستان اور چین نے مل کردہشت گردی کے خلاف اقدامات کیے ہیں، دہشت گردی کے خاتمے سے ہی پاک چین تعلقات پروان چڑھے ہیں، پاکستان کی معاشی ترقی میں سی پیک کا اہم کردار ہے، سیاسی طور پر دونوں ملکوں کی مکمل ہم آہنگی اور اعتماد ہے۔

چین پاکستان کی خودمختاری اور سالمیت کو مکمل سپورٹ کرتا ہے، قراقرم ہائی وے پاکستان اور چین کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے، نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ منصوبے میں چین نے سرمایہ کاری کی ہے، یہ منصوبہ جلد تکمیل تک پہنچ جائےگا، وزیراعظم شہباز شریف کا حالیہ دورہ چین کامیاب رہا۔

گوادر کی صورتحال پر یانگ یوڈونگ کا کہناتھاکہ گوادر میں کچھ سیاسی پارٹیاں احتجاج کر رہی ہیں، ان لوگوں کو وہاں چلنے والے پروجیکٹس کی اہمیت کو سمجھنا چاہیے، دھابیجی اکنامک زون پر کام چل رہا ہے، یہاں چلنے والے پروجیکٹس اہمیت کے حامل ہیں۔

کشمیر کے حوالے سے ان کا کہنا تھاکہ اقوام متحدہ نے کشمیر کیلئے بہت سے قراردادیں منظور کی ہیں، ان قراردادوں کے ذریعے کشمیر کا حل چاہتے ہیں، ہمارا بھی وہی مؤقف ہے جو پاکستان کا مؤقف ہے۔

خیال رہے کہ کوئٹہ، گوادر اور مستونگ میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کا دھرنا جاری ہے۔ گوادر کے داخلی اورخارجی راستے بند کردیے گئے ہیں جبکہ مکران کوسٹل ہائی وے ایم8 سمیت تمام شاہراہیں بند ہیں اور دھرنوں کے باعث زائرین پاک ایران بارڈر پر پھنس گئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.