عمران خان سے ملاقات ہوئی، واضح کرتا ہوں کوئی بیک ڈور ڈیل اور رابطہ نہیں،حامد رضا

0 37

سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے میڈیا سے گفتگو میںکہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے واضح کرتا ہوں کوئی بیک ڈورڈیل نہیں ہورہی۔

حکومت نے شیڈول سے ہٹ کر اجلاس بلایا ہے اور ہمیں خدشات ہیں حکومت آئین کی بنیادی روح کے خلاف قانون سازی چاہتی ہے، حکومت چوری شدہ مینڈیٹ کے ساتھ آئی ہے، کچھ غلط کرےگی توشورشرابہ توہوگا، ہم اپنی حکمت عملی پر مشاورت کریں گے۔

عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے واضح کرتا ہوں کوئی بیک ڈورڈیل نہیں ہورہی، تصدیق کرتاہوں کوئی بیک ڈور رابطہ نہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.