اسلام آباد(شوریٰ نیوز) مشن چیفآئی ایم ایف کابیان پاکستان کےمعاملات میں مداخلت قرار، قرض پروگرام میں تاخیر پاکستان اور آئی ایم ایف دونوں کے مفاد میں نہیں،وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مشن چیف ناتھن پورٹر کے بیان کوپاکستان کے داخلی معاملات میں مداخلت قرار دے دیا۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا کا کہنا تھا کہ پاکستان قانون کے مطابق ہی چل رہا ہے، آئی ایم ایف مشن چیف کا بیان غیر معمولی نوعیت کا ہے، پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت آئی ایم ایف کا مینڈیٹ نہیں ہے۔عائشہ غوث پاشا کا کہنا تھا کہ قرض پروگرام میں تاخیر پاکستان اور آئی ایم ایف دونوں کے مفاد میں نہیں، وزیراعظم نےایم ڈی آئی ایم ایف کو شرائط پر عمل درآمد اور پروگرام مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، امید ہے نئے بجٹ سے پہلے اسٹاف لیول معاہدہ ہو جائے گا۔