متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر رہنما مصطفیٰ نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہےکہ پاکستان کی معیشت آئی پی پیز کا معاملہ حل کیے بغیر صحیح نہیں ہوسکتی۔
آئی پی پیز کے معاملے پر سب کو ساتھ بٹھا کا معاملہ حل کرسکتے ہیں کیوں کہ ملکی معیشت آئی پی پیز کا معاملہ حل کیے بغیر صحیح نہیں ہوسکتی، آئی پی پیز پر توقع ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف سے دو تین روز میں ملاقات ہوجائے گی۔
دوسری جانب کراچی میں متوقع بارشوں کے پیش نظر مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ بارش ہونے والی ہے اورنالوں کی صفائی ہوئی نہیں، نالوں کی صفائی بارش سے 4 ماہ پہلے سے شروع ہوتی ہے، بارشوں میں نہیں ہوتی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر پاکستان کو بچانا ہے تو کراچی کو اس کا جائز شیئر دینا ضروری ہے، بلدیاتی حکومت سےمتعلق ہماری ترمیم پر عملدرآمد نہیں ہوگا تو ملک ترقی نہیں کرسکتا۔