جماعت اسلامی کی جانب سے گزشتہ 4 روز سے راولپنڈی کے لیاقت باغ میں مہنگی بجلی اور دیگر مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا جاری ہے،حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور شروع نہ ہو سکا۔
حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور گزشتہ روز کمشنر آفس میں ہوا تھا تاہم اب تک مذاکرات کا دوسرا دور شروع نہ ہو سکا، حکومتی مذاکراتی ٹیم نے دوسرا دور گذشتہ دن ہونے کی یقین دہانی کروا رکھی تھی۔
حکومتی مذاکرتی ٹیم نے مذاکرات میں ٹیکنیکل کمیٹی کو شامل کرنے کا عندیہ دیا ہے،خیال رہے کہ گزشتہ روز مذاکرات میں لیاقت بلوچ کی سربراہی میں جماعت اسلامی نے اپنے 10 مطالبات حکومتی کمیٹی کے سامنے رکھے تھے۔