گوجرانوالہ، آپریشن کے پیسے بجلی بل میں جمع کرانے پر مریضہ دلبرداشتہ، نالے میں چھلانگ لگادی
گوجرانوالہ میں آپریشن کے پیسے بجلی کے بل میں جمع کرانے پر مریضہ دلبرداشتہ ہوگئی اور نالے میں چھلانگ لگادی۔
گوجرانوالا میں مکی روڈ پر پیش آئے واقعےکی سی سی ٹی وی بھی سامنے آگئی جس میں دیکھا جا سکتاہے بیٹی نے بچانے کی کوشش کی لیکن والدہ نالے میں کود گئیں۔
ریسکیو حکام نے بتایاکہ خاتون ڈوب کرلاپتا ہوگئیں، ان کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
خاتون کے بیٹے عثمان نے کہا کہ جولائی کا بجلی کا بل 10 ہزار روپے آیا اور والدہ کے ہرنیہ کے آپریشن کیلئے جمع رقم سے بل جمع کرانا پڑا، پیسے بجلی بل میں خرچ ہونے پر والدہ دلبرداشتہ تھیں اور نالے میں چھلانگ لگا دی۔