آڈیو لیکس، انکوائری کمیشن کا چیف جسٹس سمیت 3ججز پر اعتراض
چیف جسٹس اور ججز کوڈ آف کنڈکٹ پر عمل درآمد کے بھی پابند ہیں،جواب
اسلام آباد(شوریٰ نیوز)آڈیو لیکس، انکوائری کمیشن کا چیف جسٹس سمیت 3ججز پر اعتراض جواب میں کہا گیا کہ چیف جسٹس اور ججز کوڈ آف کنڈکٹ پر عمل درآمد کے بھی پابند ہیں،چیف جسٹس اور ججز کوڈ آف کنڈکٹ پر عمل درآمد کے بھی پابند ہیں،سپریم کورٹ میں مبینہ آڈیو لیک کمیشن کے معاملے پر انکوائری کمیشن نے سیکر ٹری کے ذریعے سپریم کورٹ میں جواب جمع کروا دیا۔انکوائری کمیشن نے جواب جمع کراتے ہوئے چیف جسٹس کی سربراہی میں مقدمہ سننے والے بینچ کے تین ججز پر اعتراض اٹھا دیا۔جواب میں کہا گیا ہے کہ مناسب نہیں کہ موجودہ بینچ آڈیو لیکس کی درخواستیں سنیں کیونکہ چیف جسٹس اور ججز حلف کے مطابق آئین اور قانون کے پابند ہیں، چیف جسٹس اور ججز کوڈ آف کنڈکٹ پر عمل درآمد کے بھی پابند ہیں جس کے مطابق ججز کا حلف ذاتی مفادات کو بالائے طاق رکھنے کا کہتا ہے۔