پنجاب کے بیشتر مقامات پر موسم گرم اور حبس ،کراچی میں 29 یا 30 جولائی سے بارش کا امکان

0 37

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، لاہور، جہلم اور سیالکوٹ سمیت پنجاب کے بیشتر بالائی اور وسطی علاقوں میں بارش متوقع ہے، گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی اور دالبندین میں 47 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

پشاور، دیر، چترال، ایبٹ آباد، بنوں، وزیرستان اور ڈیرہ اسماعیل خان سمیت کے پی میں مختلف مقامات پر بارش کا امکان ہے جب کہ ژوب، موسیٰ خیل، بارکھان،کو ہلو، لورا لائی، سبی اورکوئٹہ میں چند مقامات پر بارش کی توقع کی جارہی ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کے مطابق راجستھان کے قریب آنے پر ہوا کے کم دباؤ کی شدت بڑھ سکتی ہے جس کے تحت سندھ میں جولائی کے آخری دنوں میں بارشوں کا امکان ہے، کراچی میں 29 یا 30 جولائی سے بارش کا آغاز ہوسکتا ہے۔

بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے 2 یا 3 اگست تک جاری رہ سکتا ہے، کراچی میں معتدل شدت اور کہیں کہیں تیز بارش کا امکان رہے گا جب کہ 6 یا 7 اگست کو ایک اور ہوا کا کم دباؤ خلیج بنگال میں بن سکتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.