مشورہ دینا چیف جسٹس کا کام نہیں ہے،شاہد خاقان عباسی

کوئی کسی جماعت کو ختم نہیں کرسکتا، جس ملک میں جمہوریت نہیں ہوگی الیکشن چوری ہوں گے

0 53

کراچی(شوریٰ نیوز)مشورہ دینا چیف جسٹس کا کام نہیں ہے،جس ملک میں جمہوریت نہیں ہوگی الیکشن چوری ہوں گے تو پھر بوجھ پڑے گاان خیالات کا اظہارسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کراچی میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کیا اُنہوں نے کہا کہ کوئی کسی جماعت کو ختم نہیں کرسکتا، جس ملک میں جمہوریت نہیں ہوگی الیکشن چوری ہوں گے تو پھر بوجھ پڑے گا۔ شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ سب ذمہ داری سےکام کریں گے تو ملکی مسائل حل ہوسکیں گے، مشورہ دینا چیف جسٹس کا کام نہیں ہے۔شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ جھوٹے مقدمے عدالتوں میں ہیں، نیب کیا کر رہا ہے، ہمیں بتایا جائےکہ ہم نےکون سے اختیارات کا غلط استعمال کیا، ہماری زندگی مفلوج بنائی گئی، بدنامی الگ ہوئی مالی نقصان بھی ہوا، نیب اب کم از کم جعلی کیس پر معافی مانگ لے، جس کا بھی دباؤ تھا نیب اب معافی مانگ لے۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عمران خان کہتےہیں کہ انہوں نےکوئی کیس نہیں بنایا، چیئرمین نیب کی ذمہ داری ہےکہ جھوٹےکیسز بنانے پر تحقیقات کریں، آج بھی کہتا ہوں کیمروں کے سامنے کیس چلایا جائے، عمران خان کی طرح بھاگنے والوں میں سے نہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.