پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ن لیگ عمران خان کے کیسز ختم ہونے سے خوف زدہ ہے، ہماری وزیراعلیٰ ٹک ٹاکر ہیں۔ ان کی باتوں کو مسترد کرتے ہیں۔ چچا بھتیجی کو کہنا چاہتا ہوں آپ کے دن گنے جا چکے ہیں۔
آپ نے عوام کا ووٹ چوری کیا اور فارم 47 سے آئے ہیں۔ آپ عمران خان کے کیسز ختم ہونے کا ڈر ہے، میں ان کو مسلط کرنے والوں سے بھی یہی کہوں گا کہ اس ملک پر رحم کرو۔ عطا اللہ تارڑ نے ہماری پارٹی پر پابندی لگائی۔ ہم ریفرنس دائر کریں گے یہ الیکشن کمشنر نہیں ہونا چاہئیے۔
مریم نواز نے کہا کہ 5 سال سے پہلے نہیں جائیں گے۔ پچھلے 2 سال کی نگراں حکومت بھی آپ کی ہی تھی۔ کیا آپ سمجھتی ہیں آپ کو عوام نے منتخب کیا ہے۔ آپ اداروں پرحملہ کررہی ہیں۔ سپریم کورٹ پرآپ نے فزیکل حملہ کیا۔
اپوزیشن صوبائی اسمبلی نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے ان باتوں کی مذمت کرتا ہوں۔ ہمیں عمران خان کی رہائی کا ووٹ ملا ہے۔ کل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی وہ بہت پرعزم ہیں۔ ہم 14 اگست کو جلسہ کریں گے۔ پہلا جلسہ اسلام آباد اور دوسرا لاہور میں ہوگا۔