پشاور، سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرنے پر دو گروپوں میں فائرنگ، 3 افراد جاں بحق
پولیس کے مطابقپشاور میں دو فریقوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے،پشاور کے علاقے یکہ توت میں سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کے خلاف مضحکہ خیز مواد شئیر کرنے پر دو فریقین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
پولیس نے بتایاکہ فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم اور زخمیوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا، فائرنگ میں ملوث 4 افراد کو گرفتار کرلیا گیا جن سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ۔