معافی مانگے بغیر پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہو سکتے،اسحاق ڈار

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان غلطی تسلیم کریں اور آئندہ ایسا نہ کرنے کا وعدہ کریں

0 77

اسلام آباد(شوریٰ نیوز) معافی مانگے بغیر پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہو سکتے، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان غلطی تسلیم کریں اور آئندہ ایسا نہ کرنے کا وعدہ کریں ان خیالات اظہارایک انٹرویو میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کیا انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف نے بجٹ کی تفصیل اور فاریکس پالیسیی سمیت دو تین چیزیں دوبارہ مانگی ہیں وہ انہیں دینے کے لیے تیار ہیں۔ اس کے بعد نواں ریویو ہو جانا چاہیے۔ بجٹ تیار ہے عوام پر بوجھ نہیں ڈالیں گے۔یاد رہے کہ ایک روز قبل تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ویڈیو پیغام میں فیصلہ سازوں کومذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے کہا تھا پاکستان کے حالات مزید خراب ہونے کی صورت میں معاشرہ پھٹ جائے گا اور اسی لیے میں بات چیت کی بات کررہا ہوں۔ ڈنڈوں اور ظلم سے مسائل حل نہیں ہوں گے، جو صرف قانون کی حکمرانی اور اداروں کو مضبوط کر کے ہی ممکن ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.