علی رضا کے قتل کو فرقہ وارانہ تناظر میں بھی دیکھ رہے ہیں، وزیر داخلہ سندھ

0 20

وزیرداخلہ سندھ ضیاءالحسن لنجار نے کہاہے کہ سی ٹی ڈی کے افسر علی رضا کے قتل کو فرقہ وارانہ تناظر میں بھی دیکھ رہے ہیں۔

سندھ کے وزیرداخلہ ضیاءالحسن لنجار نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ یکم محرم کو علی رضا کا قتل ہوا ہے۔ اس واقعہ کو فرقہ وارانہ تناظر میں بھی دیکھ رہے ہیں۔ علی رضا نے لیاری گینگ وار اور ٹی ٹی پی کے خلاف کارروائیاں کیں۔

وہ کافی عرصے سے سی ٹی ڈی میں کام کررہے تھے۔ اس قتل میں جو بھی ملوث ہے وہ منطقی انجام تک پہنچے گا، پولیس کی قربانیوں کی وجہ سے کراچی کا امن و امان بہتر ہوا ہے۔ کراچی میں امن پولیس کی قربانیوں کا نتیجہ ہےاور کراچی کے عوام پولیس کے شانہ بشانہ ہیں۔

محرم میں خدشات ہوتے ہیں۔ سندھ میں امن و امان کے مسئلے پر علما سے میٹنگ ہوئی ہے۔ توقع ہے کہ یوم عاشور تک امن و امان کی صورتحال ٹھیک رہے گی، کچے میں ڈاکوؤں کو ختم کیا جا رہا ہے۔ ڈاکو خود کو قانون کے سامنے پیش کریں۔

تین ہندوؤں کو بازیاب کروایا جا رہا ہے۔ پریا کماری کے بارے میں جلد اچھی خبرآئے گی۔ تین سال پہلے کا کیس ہے مگرہمارے افسر اس پر کام کررہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.