اسلام آباد پولیس کی سندھ ہاؤس حملہ کے ملزمان کی ضمانت منسوخی کی درخواست

0 222

آئی جی اسلام آباد نے سندھ ہاؤس حملہ کیس پر پیش رفت کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی۔سپریم کورٹ نے سندھ ہاؤس حملہ کیس کی رپورٹ کل دوبارہ طلب کر لی۔

رپورٹ کے مطابق سندھ ہاوس حملے کے ملزمان کیخلاف دہشت گردی کا ثبوت نہیں مل سکا اورنہ ہی ملزمان سے کوئی اسلحہ برآمد ہوا۔ سولہ ملزمان میں سے ایک رائے تنویرکوگرفتارنہیں کیا جاسکا اوران کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: سپریم کورٹ کا سندھ ہاؤس پر حملے میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے کا حکم

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ تمام گرفتار ملزمان نے جوڈیشل مجسٹریٹ سے ضمانت کرا لی تھی۔ ملزمان کی ضمانت منسوخ کرنے کیلئے مجسٹریٹ کو درخواست دے دی ہے۔دہشتگردی کے ثبوت ملے تومزید کارروائی کی جائے گی۔

چیف جسٹس نے سندھ ہاؤس حملہ کیس کی رپورٹ کل دوبارہ جمع کروانے کی ہدایت کی ۔

سپریم کورٹ نے گزشتہ روز سندھ ہاؤس پر حملے میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.