سندھ حکومت کا بھی فضائی ٹکٹس پر ٹیکس وصول کرنے کا فیصلہ

0 65

سندھ حکومت نے بھی وفاق کی تقلید کرتے ہوئے ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل ٹکٹس پر ٹیکس وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے،اس سلسلے میں ایئر لائنز کے نمائندوں اور سندھ حکومت کے درمیان جلد میٹنگ متوقع ہے۔

اس فیصلے پر ائیر لائنز سخت پریشانی کا شکار ہیں، سندھ حکومت نے پاکستان کی تمام 6 مقامی ائیر لائنز اور 4 غیر ملکی ائیر لائنز کو خطوط تحریر کیے ہیں کہ جولائی سے تمام ڈومیسٹک ٹکٹس پر 50 روپے اور انٹرنیشنل ٹکٹس پر 400 روپے ٹیکس وصول کیا جائے گا۔

اس سے پہلے وفاقی حکومت بھی غیر ملکی روٹس کے ٹکٹس 5 ہزار سے ساڑھے 12ہزار روپے ٹیکس عائد کر چکی ہے۔ اب ائیر لائنز کو پریشانی یہ ہے کیونکہ زیادہ تر ٹکٹس ویب کے ذریعے بک کیے جاتے ہیں۔

اس کے علاوہ غیر ممالک سے بھی کنیکٹنگ فلائٹس لی جاتی ہیں تو سندھ حکومت کا عائد کردہ ٹیکس سسٹم میں کیسے ڈالا جائے، وصول کس طرح کیا جائے اور سندھ حکومت کو کس طرح اور کتنے عرصے کے اندر حوالے کیا جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.