کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں آج آندھی اور بارش کا امکان

0 85

اتوار کو ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،کراچی ،ٹھٹہ، بدین اور سجاول سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں آج آندھی اور بارش کا امکان ہے۔

محکمہ مومسیات کے مطابق آج اسلام آباد ، پنجاب، بلوچستان ، خیبر پختونخوا، کشمیر ، اورگلگت بلتستان کے بعض مقامات پر بھی بارش ہو سکتی ہے

اس کے علاوہ دالبندین43، لسبیلہ، نوکنڈی 42، نوابشاہ 40، کوئٹہ ،کراچی37، اسلام آباد،لاہور،ڈیرا غازی خان، فیصل آباد، پشاور34، مظفر آباد 31 اورگلگت میں 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا کہ کراچی میں آج مون سون کی پہلی بارش ہو سکتی ہے، کراچی کے بیشتر علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے لیکن کہیں کہیں معتدل شدت کی بارش بھی ہو سکتی ہے۔

کراچی سمیت سندھ میں 20 جولائی تک تیز بارش کا کوئی اسپیل نظر نہیں آرہا، جولائی کے آخری دنوں اور اگست میں تیز بارشیں ہو سکتی ہیں۔

ہوا کے کم دباؤ کے باعث کراچی میں سمندری ہواؤں کی رفتار میں کمی آئی ہے، آئندہ دو سے تین روز کراچی میں گرمی کی شدت زائد محسوس کی جائے گی، کراچی میں ایک بار پھر جون کی طرح حبس اور گرمی کی شدت بڑھ گئی ہے۔

پہلے جولائی کے پہلے ہفتے کے بعد موسم کافی بہتر ہو جاتا تھا، لیکن ہر سال گرمی کی شدت میں مزید اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.