حکومت سے مذاکرات کامیاب، پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کردی

0 30

حکومت اور پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے اور ڈیلرز نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری نعمان بٹ کے مطابق انکم ٹیکس پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا ریگولیٹڈ سیکٹر ہے، فنانس ایکٹ 2024 کےسیکشن 136ایچ سے پیٹرولیم ڈیلرزکو مشکلات کا سامنا تھا۔

نعمان بٹ کے مطابق سیکشن 169 فائنل ٹیکس رجیم کےدائرہ کار میں آتا ہے، آرڈیننس کے تحت ڈیلرز اور ریٹیل آؤٹ لیٹس ٹیکس کی ذمہ داری کا مکمل اخراج ہے۔

مطالبات کی منظوری پر چیئرمین ایف بی آر، سیکرٹری پیٹرولیم اور چیئرمین اوگرا کےشکرگزار ہیں۔

خیال رہے کہ پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے بجٹ میں ڈیلرز پر ایڈوانس ٹیکس0.5 فیصد عائد کیے جانے کے خلاف گزشتہ رات سے ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.