وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا لاہور میں ٹرام چلانے کا اعلان

0 26

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور کے علاقے لبرٹی، مین مارکیٹ، منی مارکیٹ ،حالی روڈ کے علاقے میں ٹرام چلانے کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے اجلاس میں غیرقانونی ہاؤسنگ اسکیموں کی لسٹ طلب کرلی اور کہا کہ ہر ہاؤسنگ اسکیم کا جائزہ لے کر ریگولر کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

اجلاس میں پنجاب ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام کا اصولی فیصلہ بھی کیا گیا جبکہ ایم ایم عالم روڈ کی ری ماڈلنگ، بیوٹیفیکش کی بھی منظوری دی گئی۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ لبرٹی، مین مارکیٹ، منی مارکیٹ ،حالی روڈ کے علاقے میں ٹرام چلائی جائے گی۔

اجلاس میں گلبرگ اور مضافاتی علاقوں کی تعمیر ومرمت اور بحالی کا بھی فیصلہ کیا گیا، اجلاس میں کریم بلاک تا موٹر وے سگنل فری کوریڈور پلان کی منظوری دی گئی۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے مینار پاکستان اور چائنہ اسکیم کے اسپورٹس کمپلیکسز کی جلد تکمیل کی ہدایت کی۔ اجلاس میں شہر کی مختلف اہم سڑکوں کو کمرشلائز کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.