سنی اتحاد کونسل کےارکان نے پنجاب اسمبلی کے گیٹ پر ہی اپنی اسمبلی لگا لی

0 47

پنجاب اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کے ارکان نے علامتی احتجاجی اجلاس منعقد کرنے کیلئے ایوان کے گیٹ پر ہی اپنی اسمبلی لگا لی۔

پنجاب اسمبلی ایوان کی سیڑھیوں پرعلامتی احتجاجی اجلاس کے دوران شرکا نے اسپیکر کی طرف سے معطل کیے گئے اپوزیشن ارکان کی بحالی کا مطالبہ کیا۔

اجلاس میں علامتی اسپیکر اعجاز شفیع نے فارم 45 کے مطابق جیت کے دعویدار ارکان اور مخصوص نشستوں پر کامیابی کی دعویدار خواتین سے حلف لیا۔

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کےعلامتی احتجاجی اجلاس نےبانی پی ٹی آئی کی رہائی کی قرار داد بھی منظور کی۔

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر نے کہا کہ جعلی وزیراعلیٰ اور جعلی حکومت فارم 47 کے ذریعے آئی ہے، حکومت 100 ارکان کا سامنا نہیں کر سکتی تو 12 کروڑ عوام کا کیسے کرے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.