بیرسٹر ظفر نے بانی پی ٹی آئی کی جلد رہائی کا دعویٰ کردیا

0 41

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی قریب ہے، ان کے خلاف آخری کیس عدت کا ہے جس کیلئے قانونی ٹیم نے منصوبہ بندی کرلی ہے، عدت کیس کے بعد ایسا کوئی کیس نہیں ہے جس میں بانی پی ٹی آئی کو جیل میں رکھا جائے۔

محمود اچکزئی حکومت سے بات کرنا چاہتے ہیں تو ان پر ہماری طرف سے کوئی پابندی نہیں، پی ٹی آئی نے اپنی طرف سے مذاکرات پر محمود اچکزئی کو مینڈیٹ نہیں دیا، حکومت کی جانب سے ایک طرف مذاکرات کی بات ہوتی ہے تودوسری طرف اس سے دوگنا تشدد کیا جاتا ہے۔

علی ظفر نے مزید کہا کہ کسی سیاسی جماعت کیلئے مذاکرات کا دروازہ بند نہیں کرنا چاہیے لیکن اب اس پر اتنی بار بات ہوگئی ہے کہ اب فیصلہ ہوا ہے کہ مذاکرات نہیں ہوں گے اور نہ ہو سکتے ہیں، یہ بات واضح ہے کہ پی ٹی آئی مذاکرات نہیں کررہی البتہ محمود اچکزئی مذاکرات کرتے ہیں اور کوئی تجویز لاتے ہیں تو وہ دروازہ کھلا ہے۔

سینیٹر علی ظفر نے آپریشن عزم استحکام سے پہلے تمام جماعتوں سے مذاکرات کا بھی مطالبہ کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.