پارٹی میں سینئر رہنماؤں کو نظر انداز کیا جا رہا ہے،شوکت یوسفزئی

0 152

پی ٹی آئی کے رہنما شوکت یوسفزئی نے نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہےکہ پارٹی میں سینئر رہنماؤں کو نظر انداز کیا جا رہا ہے، تمام لیڈربھی پارٹی سے چلے جائیں تو بھی پارٹی نہیں ٹوٹےگی، پارٹی میں سینئر رہنماؤں کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔

سینئرلوگوں کو بھی بانی پی ٹی آئی سے ملنے دیا جائے، عمر ایوب نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کا کردار ادا کروں گا، عمر ایوب نے اس لیے جنرل سیکرٹری کا عہدہ چھوڑا، جب پارٹی بڑی ہوتی ہے تو اختلافات بھی بڑے ہوتے ہیں۔

جمہوری پارٹی ہےجمہوریت میں ہرکسی کو بات کرنےکا حق ہے، پارٹی کے تقسیم ہونے کا تاثر غلط دیا جارہا ہے، بانی پی ٹی آئی این آر او لینے اور باہر جانے کے لیے تیار نہیں ہیں، ہماری پارٹی مستحکم ہے، لیڈر شپ میں کمی بیشی ہوسکتی ہے۔

بہت سارے لوگ پارٹی میں نئے آئے ہیں، وکیل ہیں اچھے لوگ ہیں، ورکرز تشویش میں ہیں کہتےہیں ہم پریشر میں ہیں، ورکرزکہتے ہیں بانی پی ٹی آئی جیل میں کیوں ہیں۔

فواد چوہدری اور عمران اسماعیل میں بہت سمجھ بوجھ تھی، مشکل وقت میں جن کو سمجھ نہیں تھیں انہوں نے تکلیف برداشت کی، دوبارہ حالات نارمل ہوگئے ہیں یہ قابل ترین لوگ پھر سامنے آرہے ہیں، اب جو لوگ کھڑے ہیں انہوں نے ہمت سے کام لیا۔

پرانے اور نئے سیاست دانوں میں فرق ہے، نئےآنے والوں کی کمٹمنٹ بڑی مضبوط ہے، روز عدالتوں میں پیش ہوتے ہیں، اگرکیس چل پڑیں تو ان کے پاس کچھ نہیں، پراسیکیوشن کمزور ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.