وزارتیں اورعہدے آنے جانے والی چیزیں ہیں،کبھی عہدے کی تمنا نہیں رہی, عثمان بزدار

0 221

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدارنے ٹوئٹرپرپیغام میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو اپنا استعفیٰ پیش کر دیا ہے اور منظوری کے بعد وزارت اعلیٰ چھوڑ دوں گا۔

 

انہوں نے کہا کہ کبھی عہدے کی تمنا نہیں رہی۔ وزارتیں اور عہدے آنے جانے والی چیز ہیں  پارٹی اور عوام سے کمٹمنٹ ہی سب سے اہم ہے۔

عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ نئے پاکستان کے عزم کی تکمیل میں ہمیشہ وزیراعظم عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑا رہوں گا۔مجھے کبھی کسی عہدے کی تمنا نہیں رہی اور اپنی ذات سے بڑھ کر ملک اور قوم کا مفاد عزیز ہے۔

 

وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ الحمد للہ ساڑھے تین سال میں عوامی فلاح و بہبود کے ہزاروں منصوبے شروع کیے اسلامی فلاحی ریاست کے منشور پر عملدرآمد کیا۔ ہر شہری کو ہیلتھ انشورنس دی اور ہر ضلعے کو وسائل میں اس کا حق دلوایا۔

 

انہوں نے اپنے دورمیں منصوبوں کی تفصیل شئیرکرتے ہوئے بتایا کہ 23 نئےاسپتالوں، 21 نئی یونیورسٹیز، 2 نہروں، 4 ڈیمز، 150 سے زائد نئے کالجز، 10 سپیشل اکنامک زونز، ہزاروں کلومیٹر

 

سڑکوں کی تعمیر، 27 ہزاراسکولوں کی اپ گریڈیشن، ہیلتھ کارڈ،  E-Governance منصوبے، 36 خدمت مراکز، 79 تحصیل ریسکیو 1122 سنٹرز سمیت ہزاروں تاریخی منصوبوں پر کام شروع کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.