وزیر داخلہ محسن نقوی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امن مشنز کو دہشتگردوں، قبائلی دشمنیوں اور اپنی حفاظت کا چیلنج درپیش ہے۔
دیرپا امن کیلئے کسی بھی نئی حکمت عملی میں اہم عوامل پر توجہ دینا ہوگی، امن مشنز کے مستقبل کے بارے میں سنجیدہ اور وسیع البنیاد غورکے مطالبے سے متفق ہیں۔
اقوام متحدہ کے اب تک 47 امن مشن میں پاکستان کے 2 لاکھ 30 ہزار فوجی شرکت کر چکے ہیں، امن مشن میں پاکستان کی دیرپا شراکت پر فخر ہے۔