کراچی، سپرہائی وے اور اطراف کے علاقوں میں بارش کا آغاز
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کے مضافات اور چند مقامات پر آج دوپہریاشام میں بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم گرم اور مرطوب رہنےکا امکان ہے، اس دوران درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی تک رہے گا۔
نجی موسمیاتی ادارے کے مطابق آج سے جمعہ کی رات کے دوران تھرپارکر، عمرکوٹ، مٹھی اور دیگر علاقوں میں بارش کے امکانات زیادہ ہیں، اس کے علاوہ سکھر،لاڑکانہ، جیکب آباد، نوشہروفیروز، دادو، حیدرآباد، ٹھٹھہ اور بدین میں بارش کے معمولی امکانات ہیں۔
کراچی کے علاقے سپرہائی وے اور اطراف کے علاقوں میں بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے،موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق کراچی کے شمال مشرقی حصے میں گرج چمک کے ساتھ بارش برسانے والے بادل موجود ہیں۔