بجٹ 2024، پنجاب میں کم بجلی استعمال کرنیوالے صارفین کو مفت سولر سسٹم دینے کا اعلان

0 43

پنجاب حکومت نے مالی سال 25-2024 کے بجٹ میں کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو مفت سولر سسٹم دینے کا اعلان کیا ہے۔

بجٹ دستاویز کے مطابق 9 ارب 50 کروڑ روپے کی لاگت سے چیف منسٹر روشن گھرانہ پروگرام کے ذریعے صوبے کی سطح پر مہنگی بجلی اور بلوں سے پریشان عوام کو ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے۔

بجٹ دستاویز کے مطابق پہلے مرحلے میں 100 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلوصارفین کو مکمل سولر سسٹم مفت فراہم کیا جارہا ہے جسے لگانے کے تمام اخراجات بھی حکومت پنجاب ادا کر رہی ہے۔

بجٹ دستاویز کے مطابق 9 ارب روپے کی لاگت سے چیف منسٹر سولرائزیشن آف ایگری کلچر ٹیوب ویلز پرواگرام شروع کیا جارہا ہے جس کے تحت 7 ہزار ٹیوب ویلز کو سولر پر منتقل کیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.