تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کیلئے اپوزیشن نے ایم کیو ایم کے مطالبات تسلیم کر لیے

0 241

پاک نیوز-ایم کیو ایم اور مسلم لیگ(ن) کے رہنماؤں کے درمیان اتوار کی شب اسلام آباد میں ایم کیو ایم کے پارلیمنٹ لاجز میں ملاقات ہوئی جس میں تحریک عدم اعتماد پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مسلم لیگ کے وفد میں احسن اقبال، رانا ثنااللہ، ایاز صادق اور سعد رفیق شامل تھے جبکہ ایم کیو ایم کی جانب سے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، وسیم اختر، عامر خان اور دیگر شریک ہوئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں مسلم لیگ نےایم کیو ایم کے تمام تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ آپ کے تمام مطالبات صوبہ اور وفاق میں جائز ہیں جسے متفقہ طور پر دور کرنے پر بھی مشاورت کی گئی۔

دونوں جماعتوں کے رہنمائوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ملک کو بحران سے نکالنے کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے تجویز دی کہ تحریک کی کامیابی کی صورت میں انتقام کی سیاست سے گریز کیا جانا چاہئے۔ایم کیو ایم کا وفد پیر کی صبح مسلم لیگ ق کے رہنمائوں سے بھی ملاقات کرے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.