حیدرآبادگیس سلنڈر دھماکہ، جاں بحق افرادکی تعداد 26 ہوگئی

0 139

ڈپٹی کمشنر زین العابدین کے مطابق پریٹ آباد گیس سلنڈر دھماکے کے مزید 3 زخمی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے،مزید 3 اموات کے بعد حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 26 ہوگئی ہے۔

ڈپٹی کمشنرکے مطابق کراچی کے 2 اسپتالوں میں 3 زخمی زیرعلاج ہیں، سول اسپتال حیدرآباد میں بھی 11 زخمی اب بھی زیر علاج ہیں،یاد رہے کہ 30 مئی کو حیدر آباد میں گیس سلنڈر کے دھماکے میں 62 افراد جھلس کر زخمی ہوئے تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.