روہڑی،شالیمار ایکسپریس کی بوگی پٹری سے اترگئی

حادثے میں تمام مسافر محفوظ ، ریسکیو آپریشن جلد مکمل ہو نے کا امکان

0 177

سکھر(شوریٰ نیوز) روہڑی،شالیمار ایکسپریس کی بوگی پٹری سے اترگئی،حادثے میں تمام مسافر محفوظ ، ریسکیو آپریشن جلد مکمل ہو نے کا امکان ،لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس کی بوگی پٹری سے اترگئی،روہڑی اسٹیشن کے قریب ٹرین کی ایک بوگی ڈی ریل ہوگئی تھی،تفصیلات کے مطابق کراچی سےلاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس کی بوگی پٹری سے اتر گئی۔ریلوے ذرائع کے مطابق شالیمار ایکسپریس کی ایک بوگی روہڑی اسٹیشن کے قریب ڈی ریل ہوگئی، بوگی ڈی ریل ہونے سے اپ ٹریک بند ہوگیا جس کے بعد فوری ریسکیو ٹیموں کو طلب کرلیا گیا، ترجمان ریلوے کے مطابق حادثے میں تمام مسافر محفوظ ہیں اور ریسکیو آپریشن جلد مکمل کرلیا جائے گا۔شالیمار ایکسپریس کی متاثرہ بوگی کو الگ کرکے ٹرین کو اپنی منزل کی جانب روانہ کردیا جائیگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.