پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈر عبدالرزاق نیازی نے ٹکٹ واپس کردیا
میں پی ٹی آئی کا ٹکٹ واپس کر رہا ہوں اور آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑوں گا،عبدالرزاق نیازی
خانیوال (شوریٰ نیوز)پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈر عبدالرزاق نیازی نے ٹکٹ واپس کردیا میں پی ٹی آئی کا ٹکٹ واپس کر رہا ہوں اور آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑوں گا،ان خیالات کااظہارعبدالرزاق خان نیازی نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں خانیوال سےپی ٹی آئی کا ٹکٹ واپس کر رہا ہوں اور آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑوں گا۔انہوں نے کہا کہ اس وقت پی ٹی آئی کا ٹکٹ ہولڈر ہوں، فوج اس ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہے، فوج کی وجہ سے دہشت گردی ختم ہوئی۔عبدالرزاق خان نیازی نے کہا کہ یہ فوج ہی ہے جس کا عوام نے ساتھ دیا ہے، جو کور کمانڈر ہاؤس اور جی ایچ کیو میں ہوا، یہ عوام سے کروایا گیا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ قیادت کی سپورٹ کے بنا ایسا کبھی نہیں ہوتا۔