آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے آذربائیجان کے وزیر خارجہ کی ملاقات

0 136

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے آذربائیجان کے وزیر خرجہ نے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر سےآذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی جس دوران علاقائی امن و استحکام سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر آرمی چیف نے دفاع وسلامتی کے شعبوں میں تعاون فراہم کرنےکیلئے ملک کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ آذربائیجان کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے آذربائیجان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اوربہادری کی تعریف کی۔

جنرل عاصم منیر سے ملاقات میں وزیر خارجہ جیہون بیراموف نے آذربائیجان کےلیے پاکستان کی مسلسل حمایت پر تعریف کی اور علاقائی استحکام کوبرقرار رکھنے میں پاکستان کے اہم کردارکا اعتراف بھی کیا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.