عدالت کا جیل حکام کو عمران خان کی بیٹوں سے بات کرانے کا حکم

0 154

انسداد دہشت گردی عدالت نے جیل حکام کو عمران خان کی بیٹوں سے بات کرانے اور خون کے نمونے ڈاکٹر فیصل کی موجودگی میں لیے جانے کا حکم جاری کردیا، بانی پی ٹی آئی نے انسداد دہشت گردی کی خصوصی میں دائر درخواست پر فیصلہ جاری کردیا۔ یہ فیصلہ جج ملک اعجاز آصف نے سنایا۔

جج نے فیصلے میں جیل حکام کو بانی پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات کرانے کا حکم دیا۔ جج نے یہ بھی حکم دیا کہ بانی پی ٹی آئی کے خون کے نمونے پمز اسپتال کے ڈاکٹر فیصل کی موجودگی میں لیے جائیں۔
عدالت نے بشریٰ بی بی سے ملاقات کی درخواست پر عمران خان کو ہدایت دی کہ وہ یہ درخواست متعلقہ عدالت میں دائر کریں۔

بانی پی ٹی آئی نے بیٹوں سے فون پر بات کرانے، اپنے خون کے نمونے شوکت خانم ہسپتال بجوانے اور بشری بی بی سے ملاقات کرانے کے لیے درخواست دائر کی تھی۔ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے معروف قانون دان محمد فیصل، ملک جواد اصغر راجہ متعین پیش ہوئے تھے۔ فاضل عدالت نے دائر درخواست پر دونوں جانب سے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.