کے پی حکومت کا کرغزستان میں پھنسے پاکستانی طلبہ کی واپسی کیلئے مفت پروازیں بھیجنے کا فیصلہ

0 89

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بشکیک میں پھنسا پاکستان کا کوئی بھی شہری 03433333049 اور 03440955550 پر رابطہ کرسکتا ہے ۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ طالب علم مفت ائیر سروس پہلے آئیے اور پہلے پائیے کی بنیاد پر حاصل کر سکتا ہے جب کہ پاکستانیوں کے اہلخانہ معلومات کے لیے ٹال فری نمبر 1700 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں 13 مئی کو بودیونی کے ہاسٹل میں مقامی اور غیرملکی طلبہ میں لڑائی ہوئی تھی، جھگڑے میں ملوث 3 غیرملکیوں کو حراست میں لیا گیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.