خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں ڈرون حملےکی اطلاعات کو بے بنیاد قرار دے دیا

0 104

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نےکہا ہے کہ صوبے میں کوئی ڈرون اٹیک نہیں ہوا، ایک گھر میں بارودی مواد پھٹنے سے دھماکا ہوا تھا جس میں چند لوگ جاں بحق ہوئے تھے، اس کا تعلق ڈرون حملے سے نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا جلد بجٹ پیش کرنے جا رہا ہے، خیبر پختونخوا کا بجٹ عوامی توقعات کے مطابق ہوگا۔

ہم تصادم نہیں بلکہ اپنے حق کی بات کر رہے ہیں، خیبر پختونخوا میں مہنگائی میں کمی آرہی ہے، ہماری 120 گرام کی روٹی 15 روپے کی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.