سیکرٹری الیکشن کمیشن آصف حسین مستعفی ہو گئے، عمر حمید دوبارہ سیکرٹری تعینات

0 198

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سیکرٹری سید آصف حسین نے استعفیٰ دے دیا جس کے بعد الیکشن کمیشن نے عمر حمید کو دوبارہ سیکرٹری الیکشن کمیشن تعینات کر دیا۔

الیکشن کمیشن نے سید آصف حسین کے استعفے کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے،خیال رہےکہ عمر حمید نے خرابی طبیعت کی بنا پر 5 جنوری کو استعفیٰ دے دیا تھا۔

عمر حمید سیکرٹری بینظیر انکم سپورٹ پروگرام بھی رہ چکے ہیں، اس کے علاوہ وہ اسپیشل سیکرٹری خزانہ کے عہدے پر بھی تعینات رہ چکے ہیں، عمر حمید کو سابقہ ریکارڈ پر دوبارہ سیکرٹری الیکشن کمیشن تعینات کیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.