اسلام آباد(شوریٰ نیوز)وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی آج جمعرات 18 مئی کو مند پشین بارڈر کراسنگ پوائنٹ پر مند،پشین بارڈر سسٹینینس مارکیٹ پلیس اور پولان،گبد بجلی ٹرانسمیشن لائن کا مشترکہ طور پر افتتاح کریں گے۔پاک ایران مشترکہ سرحد کے ساتھ تعمیر کی جانے والی چھ سرحدی مارکیٹوں میں سے ایک، مندپشین بارڈر سسٹیننس مارکیٹ پلیس سرحد پار تجارت کو بڑھانے، اقتصادی ترقی کو فروغ دینے اور مقامی کاروبار کے لیے مواقع کی نئی راہیں کھولنے کے لیے ایک فروغ پذیر پلیٹ فارم فراہم کرے گی۔
Next Post