شجاعت کی قیادت میں ق لیگ کی پاک فوج کے حق میں ریلی

9 مئی کو ان لوگوں نے جوکچھ کیا وہ 75 سال میں نہیں ہوا، چوہدری شجاعت حسین

0 57

لاہور(شوریٰ نیوز) مسلم لیگ (ق) نے لاہور میں پاک فوج کے حق میں ریلی نکالی جس کی قیادت پارٹی کے چیف آرگنائزر چوہدری شجاعت حسین نے کی۔ مسلح افواج کے حق میں ریلی مسلم لیگ ہاؤس سے شروع ہوکر ڈیوس روڈ سے ہوتی ہوئی پریس کلب پراختتام پذیر ہوئی جس کے شرکا مسلح افواج کے حق میں نعرےبازی کرتے رہے۔اس موقع پر چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ 9 مئی کو ان لوگوں نے جوکچھ کیا وہ 75 سال میں نہیں ہوا، جو کام بھارت اور دہشتگرد نہیں کر سکے وہ چند شرپسندوں نے کر دکھایا، جو بھی پاکستان کے خلاف بات کرے گا اسے سزا ملے گی، توڑپھوڑ پر اکسا نے والوں پر پابندی لگانی چاہیے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.