ہم کہیں گئے ہی نہیں،پی ٹی آئی میں واپسی کے سوال پر فواد چوہدری کا جواب

0 75

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی میں واپسی کے سوال پر کہا کہ واپس وہاں ہوتا ہے جہاں بندہ چھوڑتا ہے ہم کہیں گئے ہی نہیں۔

فواد چوہدری نے عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ تلخیاں کم ہوں، اللّٰہ آسانیاں پیدا کرے، آج ہم سارے 9 مئی کے کیسز کے سلسلے میں عدالت آئے ہیں، ہم مشکل صورتحال سے گزر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری کہانی ابھی آئی نہیں، کہانی ان کی آئی جو ٹی وی پر بات کر سکتے ہیں، ہماری باری آئے گی تو ہم اپنی کہانی سنائیں گے۔

موجودہ حکومت کی کوئی ساکھ نہیں، فارم 47 پر کھڑی ہے، اس وقت مولانا اور صوبہ خیبر پختونخوا ایک طرف کھڑے ہیں، میرا خیال ہے مولانا صاحب نے فیصلہ کر لیا کہ یہ حکومت ہٹے گی، پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو یہ حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی۔

پی ٹی آئی کو سب سے بات کرنی چاہیے، مولانا صاحب سے بھی کرنی چاہیے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.