شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل نے سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے دبئی میں ملاقاتیں کی ہیں، اس دوران تیزی سے بدلتے ہوئے سیاسی ماحول پربات کی گئی۔
دوران ملاقات دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ باکردار اور باعمل سیاستدان ملک کو پسماندگی کی دلدل سےنکال سکتے ہیں،بتایا جارہا ہے کہ مفتاح اسماعیل کی ڈاکٹر عشرت العباد سے ملاقات کا مقصد سیاسی منظر نامےکا جائزہ تھا۔
مفتاح اسماعیل کے قریبی ذرائع کا بتانا ہے کہ عشرت العبادسے ملاقات سیاسی جماعت سے متعلق امور پر نہیں تھی۔