سستی گندم بیچنے پر مجبور کسانوں کو بینک سے مل کر معاوضہ ادا کیا جائیگا، وزیر خوراک پنجاب

0 61

وزیر خوراک بلال یاسین نےکہا کہ حکومت پنجاب چھوٹے کسانوں سے گندم خرید کر ذخیرہ کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ سستی گندم بیچنے پر مجبور کسانوں کو بینک آف پنجاب کے ساتھ مل کر معاوضہ ادا کیا جائے گا، پنجاب حکومت نے گندم کے معاملے پرنئی حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ کرلیا۔

پنجاب حکومت نے حکومتی پالیسی پرپورا اترنے والے کسانوں کو 400 سے 600 روپے فی من سبسڈی دینے پرغور شروع کردیا ہے۔

حکومت کے پاس اگلے سیزن تک 23 لاکھ میٹرک ٹن گندم موجود ہے اور کسانوں کے پاس جو گندم ہے اس میں بارشوں کی وجہ سے نمی ہے، اس لیے نمی والی گندم کو ذخیرہ کرنا ممکن نہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.