شمالی وزیرستان میں نامعلوم افراد نے نویں اور دسویں جماعت کے ہزاروں حل شدہ پرچے جلادیے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق نامعلوم افراد دیواریں پھلانگ کر اسکول میں داخل ہوئے اور وہاں موجود 23 امتحانی سینٹرز کے ہزاروں حل شدہ پرچے جلادیے۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہےکہ ملزمان مسلح تھے اور انہوں نے چوکیدار کویرغمال بنایا اور پیپرز کو آگ لگائی۔