فضل الرحمان کا انتخابات میں دھاندلی پر 2 مئی کو کراچی، 9 مئی کو پشاور میں ملین مارچ کا اعلان

0 52

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم شہباز شریف اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو مشورہ دیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) لارجر گروپ ہے تو حکومت اسے دے دیں۔

انہوں نےقومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مولانا نے انتخابات میں دھاندلی پر 2 مئی کو کراچی اور 9 مئی کو پشاور میں ملین مارچ کا اعلان کیا،پی ٹی آئی کو جلسہ کرنے کا حق دینے کی حمایت کرتا ہوں، جلسہ کرنا پی ٹی آئی کی آئینی حق ہے، اسد قیصر کا مطالبہ درست ہے۔

مسئلہ یہاں تک محدود نہیں کہ ہم جلسہ کرسکتے ہیں یا نہیں؟ اس بات پرسنجیدگی سے غور کیا جائے کہ ملک آج کہاں کھڑا ہے، ہم نے یہ ملک برصغیر کے مسلمانوں کی تائید اور قربانیوں سے حاصل کیا۔

ملک کے قائم ہونےمیں بیوروکریسی اوراسٹیبلشمنٹ کا کوئی کردارنہیں، یہ عوامی پارلیمنٹ ہے یا اسٹیبلشمنٹ کی بنائی ہوئی پارلیمنٹ ہے؟اس ملک میں محلاتی سازشوں پرحکومتیں بنتی اور ٹوٹتی تھیں۔

جمہوریت اس لیے کمزور ہے کہ ہم نے ہر مرحلے پر سمجھوتا کیا، اسے بیچاگیا، اپنے ہاتھوں سے اپنےآقا بنائےگئے،سوچنا یہ ہے اسٹیبلشمنٹ ہمیں جو نتائج بناکر دے اس پر کب تک سمجھوتےکرتے رہیں گے؟ ہم یہاں پر ایک قانون پاس نہیں کرسکتے ۔

پوری ن لیگ گواہ ہے، ایک اجلاس میں ایک قانون سازی پر بات کی،اس پرکمیٹی بنی، وزیرقانون کی نگرانی میں کمیٹی بنی، ہمارا اتفاق ہوا، دینی مدارس، ان کے وفاق اور حکومت کے درمیان اس مسودے پر اتفاق ہوا۔

اتفاق رائے کےباوجود مسودہ اسمبلی میں نہیں آرہا، اس لیے کہ اجازت نہیں، شہباز شریف سے کہا تھا قصور آپ کا نہیں، ہمیں پتا ہے رکاوٹ کون ہے؟ ہم اپنی مرضی سے قانون نہیں بنا سکتےاوررکن پارلیمان ہوکر فخر کرتے ہیں؟

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.