جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کمیشن بنائے جو فارم 45 کی بنیاد پرالیکشن نتائج کافیصلہ کرے،از سر نو نتائج مرتب کیے جائیں
صنعتوں کو گیس فراہم نہیں کی جا رہی، جب صنعتیں آگے نہیں بڑھیں گی تو ایکسپورٹ کیسے بڑھے گی؟ پیپلز پارٹی 16 سال سے حکومت کررہی ہے، یہ ناجائز طریقے سے اقتدار میں آتے ہیں۔
ایم کیو ایم، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو مسلط کرنے والوں کو بھگتنا پڑے گا، یہ اختیارات منتقل نہیں کر رہے ہیں، اگر لوگ غلطیاں تسلیم کرلیں تو ہم سہولت کاری کرسکتے ہیں، ہم پارٹی حیثیت میں جو کرسکتے ہیں کریں گے۔
پیپلزپارٹی، مسلم لیگ، ایم کیوایم فارم 45 کے نتائج تسلیم کریں، سپریم کورٹ کمیشن بنائے جو فارم 45 کی بنیاد پرالیکشن نتائج کا فیصلہ کرے، از سر نو نتائج مرتب کیے جائیں۔
مسلم لیگ ن کی سیاست اب ختم ہوگئی ہے، ایک بھائی کو وزیراعظم بنوادیا، بیٹی وزیراعلیٰ بن گئی، سمدھی رہ گئے تو انہیں ڈپٹی وزیراعظم بنادیا، یہ لوگ آئین کی بالادستی قائم کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں۔
ہم تصادم کی پالیسی اختیار کرنے کا نہیں کہتے، ہم قوم کو مسائل سے نکال سکتے ہیں، ناجائز طریقے سے آنے والوں کو دستبردار ہونا ہوگا جو پی ڈی ایم کا حصہ تھے اور اب وہ احتجاج کیوں کررہے ہیں؟ پہلے وہ قوم سے معافی مانگیں انہوں نے غلط رجیم چینج کیا تھا، ان کا احتجاج بلا جواز ہے۔