وزیرداخلہ محسن نقوی کا پی ٹی آئی سے مذاکرات سے اظہار لاعلمی

0 52

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) سے مذاکرات سے اظہار لا علمی کر دیا، اسلام آباد کے 70سال اور زائد کے افراد کو آج سے گھروں پر ڈرائیونگ لائسنس بنانےکی سہولت دیں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان ڈیل سے متعلق سوال پر جواب دیتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ جو ڈیل کر رہے ہیں،ان سے پوچھیں،انہیں پی ٹی آئی کے ساتھ کسی ڈیل کا علم نہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل شہریار آفریدی اور رؤف حسن نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات چاہتی ہے۔

البتہ بعد ازاں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے کہا کہ عمران خان اپنی رہائی سے پہلے اسٹیبلشمنٹ سے کوئی بات چیت نہیں کرنا چاہتے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.