کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ایم کیو ایم کے رہنما رضا علی عابدی کے قتل کا جرم ثابت ہونے پر 4 ملزمان کو عمر قید کی سزا سنا دی۔
عدالت نے ملزمان پر ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کر دیا اور حکم دیا کہ دیگر ملزمان جب بھی گرفتا ہوں عدالت کے سامنے پیش کیا جائے۔
ملزمان کے خلاف دہشتگردی ایکٹ اور قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ رضا علی عابدی کو 2018 میں نامعلوم حملہ آوروں نے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کے علاقے خیابان غازی میں ان کی رہائش گاہ کے باہر گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا۔