گندم کے معاملے پر نگران حکومت نے غلط فیصلے کیے،احسن اقبال
فاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے گندم کے معاملے پر نگران حکومت کو غلط فیصلوں کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ نگران حکومت گندم کی درآمد کےغلط فیصلےکرکےگئی جس کے باعث آج کسان پریشان ہیں۔
سب کو پتا تھا اس سال گندم وافر ہوگی اداروں کے پاس اعداد وشمار تھے لیکن ایک ارب ڈالرکی گندم منگوالی گئی حالانکہ ملک میں وافرگندم موجود تھی، جس نے یہ فیصلے کیے اسے سزا ملنی چاہیے، وزیراعظم نے پاسکو کا خریداری کا ہدف بڑھا دیا ہے، صوبوں کو بھی کسانوں سے بات چیت کرنی چاہیے۔