حکومت چینی برآمد کرنے کا جلدکوئی فیصلہ لے،ترجمان شوگر ملز ایسوسی ایشن
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن پنجاب زون کے ترجمان نے کہا کہ شوگر ملز کے پاس اس وقت 15 لاکھ ٹن اضافی چینی موجود ہے لہٰذا حکومت کو چینی کی برآمد کے حوالے سے جلدکوئی فیصلہ لیناچاہیے ۔
حکومت کو اضافی چینی کی برآمدکےحوالے سے مؤثر اور مستقل پالیسی بنانی چاہیے، انٹرنیشنل مارکیٹ میں چینی کی قیمتیں 700 سے 553 ڈالرفی ٹن تک گرچکی ہیں جس سے ملک کے لیے زیادہ زرمبادلہ حاصل کرنےکےمواقع کم ہورہے ہیں۔
شوگر انڈسٹری بغیرکسی سبسڈی کے اضافی چینی برآمد کرسکتی ہے، کسانوں کا اگلے سال بھی 20 فیصد زائد رقبے پرگناکاشت کرنےکارجحان ہے جس سےچینی بھی زیادہ بنےگی ۔