اسلام آباد(شوریٰ نیوز) حکومتی جماعت جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے فوجی عدالتوں کی مخالفت کردی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئےسینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی اختر مینگل سے بات کی ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف سے کہا جائے کہ خواتین کے خلاف کوئی کارروائی نہ کی جائے، انہیں ہاتھ نہ لگایا جائے۔پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن عابد زبیری نے کہا کہ آرمی ایکٹ کے تحت سویلینز کے خلاف ٹرائل ہوسکتا ہے لیکن یہ ٹرائل شفاف ہونے چاہئیں مگر یہ ٹرائل شفاف نہیں ہوں گے۔توہینِ پارلیمنٹ کے قانون پر گفتگو کرتے ہوئے ماہر قانون شاہ خاور نے کہا کہ توہین پارلیمنٹ کا قانون جلد بازی اور جذبات میں بنایا گیا ہے ، پارلیمنٹ کی استحقاق کمیٹی کے ہوتے ہوئے توہین پارلیمنٹ کے قانون کی ضرورت نہیں تھی۔
Next Post