محمود اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری، عدالت کا 27 اپریل کو پیش کرنے کا حکم

0 44

جوڈیشل مجسٹریٹ کوئٹہ نے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی اور اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے، ان کے وارنٹ تھانہ گوالمنڈی میں درج ایف آئی آر کے حوالے سے جاری کیےگئے۔

محمود خان اچکزئی کےگھرپرچھاپےکے دوران کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کیاگیا تھا، ایف آئی آر کے سلسلے میں پیش نہ ہونے پر جوڈیشل مجسٹریٹ نے وارنٹ جاری کیے۔

مجسٹریٹ نے پولیس کو حکم دیاکہ محمود خان اچکزئی کو گرفتار کرکے27 اپریل کو پیش کیا جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.